Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2018 02:30pm

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز

کراچی:سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی کی اہم شاہراہوں اورفٹ پاتھوں پرقائم تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز ہوگیا ہے۔

ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کارروائی کا اثرپورے شہر پر ہونے لگا۔محکمہ انسداد تجاوزت سیل کی کارروائیوں کے باعث دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت دکانوں کے سن شیڈ اتاررہے ہیں۔

گلستان جوہر، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس ، سمیت دیگر تمام مقامات پر دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت دکانوں کے بڑھے ہوئے چھجوں کو ہٹا رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے انتظامیہ نے نوٹس  دے کر تین دن کا ٹائم دیا ہے۔

محکمہ انسداد تجاوزات سیل نے شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔

جبکہ اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مکمل تعاون بھی حاصل ہے۔

Read Comments