Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2018 05:07pm

ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش ملنے کی تصدیق

اسلام آباد:افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طاہر خان کی لاش گزشتہ روز ننگرہارکے ضلع دربابا سے برآمد ہوئی۔ مقتول کا سروس کارڈ بھی لاش کے قریب ہی ملا۔

میت کو کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی جلال آباد میں قائم پاکستانی سفارتخانے منتقل کیا جائے گا۔

منتقلی کے بعد طاہر داوڑ کے جسد خاکی کو طورخم بارڈر کے راستے پاکستان لایا جائے گا۔

Read Comments