Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2018 05:41pm

اشرافیہ کیخلاف کھڑا ہونا دشوار ہے،فواد

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اشرافیہ کیخلاف کھڑا ہونے کو دشوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا نظام بہت پیچیدہ ہے ، مشاہدہ اللہ اکیلے نہیں اس حمام میں سب برہنہ ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بڑا مشکل ہے ان لوگوں کیخلاف کھڑا ہونا، قانون پرعملدرآمدکانظام بہت پیچیدہ ہے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے مزید کہا کہ  نیب وزیراعظم کےاختیارمیں نہیں ہے، نیب آزادانہ طورپرکام کرتا ہے۔

وزیراطلاعات  کا کہنا تھا کہ نیب کےپاس وسائل کی کمی ہے، نیب کووسائل کی فراہمی میں وقت درکارہوگا، مقدمات چلنےپرمجھےمایوسی ہوئی ہے،

وزیراطلاعات  نے مزید کہا کہ مریم نوازپرکئی چارجزلگائےہی نہیں گئے،بڑےلوگوں کی کوشش ہے سہولیات لوگوں تک نہ پہنچیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ صاحب تو کچھ بھی کرسکتےہیں، میں نےبھرتی کرانےکانہیں کہا،ترقی کرانےکاکہاتھا۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ  پی آئی اے کےساتھ جوکیاگیاوہ سب کےسامنےہے،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ  مشاہداللہ صاحب اکیلےنہیں،اس حمام میں سب ننگےہیں، ان لوگوں نےلوگ بھرتی کرکےاداروں کوتباہ کیا۔

Read Comments