Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2015 03:04pm

شام میں میزائل حملے ،بچوں سمیت ساٹھ افراد ہلاک

دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق کے گرد نواح میں متعدد میزائل حملوں میں بچوں سمیت ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے، انسانی حقوق کے گروپ نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے سیئرن مانٹیرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے دمشق کے قریب اسکول کو نشانہ بنایا،مانٹیرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں دو بچوں اور اسکول کے پرنسپل سمیت ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے،انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم نے کہا کہ حملوں میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا گیا،گزشتہ کئے دنوں سے شام کے علاقے دوما کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک کے اندر جاری جنگ میں لاکھوں شہری مارے جا چکے ہیں۔

Read Comments