Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2019 03:37pm

ہم نظریاتی سیاستدان ہیں: بلاول بھٹو

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ کے ساتھ مفاہمت کی خبروں کی تردید کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا گرینڈ  الائنس کی طرف نہیں جارہے۔ اپوزیشن کیلئے پیپلز پارٹی اکیلے ہی کافی ہے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا حکومت ناتجربہ کار ہے، ان سے نہ وفاق چل رہا ہے اور نہ ہی یہ پنجاب چلا سکتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا جے آئی ٹی جعلی اور جھوٹی رپورٹ ہے۔ان کا مقصد پولیٹیکل انجینئرنگ ہے۔ یہ ہمارا مقابلہ الیکشن میں نہیں کرسکتے۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا  جب میں ایک سال کا تھا تب سے سن رہا ہوں کہ آصف زرداری گرفتار ہونے والے ہیں۔ ہم اس قسم کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ ہم نظریاتی سیاستدان ہیں، چاہے آپ پورے خاندان کو جیل بھیجیں ہم سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا  اتنی نااہل حکومت زندگی میں کبھی نہیں دیکھی۔

Read Comments