Aaj Logo

شائع 19 فروری 2016 08:28am

ریو اوپن ٹینس:رافیل نڈال اورڈیوڈ فیرر کوارٹر فائنل میں

ریوڈی جنیرو:ٹاپ سیڈ رافیل نڈال اورسیکنڈ سیڈ ڈیوڈ فیررنے ریواوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دئیے۔کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال نے ریومیں جاری ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں ہم وطن نکولس الماگروکواسٹریٹ سیٹس میں زیرکرکے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی،نڈال نے الماگروکیخلاف چھ تین اورسات پانچ سے فتح سمیٹی۔

سیکنڈ سیڈ ڈیوڈ فیررکوکوارٹرفائنل تک رسائی کیلئے تھوڑی جدوجہد کرنا پڑی، فیررنے ایک سیٹ کے خسارے کے باوجود ہم وطن البرٹ راموس کوچارچھ، چھ ایک اورچھ چارسے مات دی۔ان سیڈڈ یوکرائن کے الیگزینڈرڈولگوپولوونے اسپین کے انیگوکروانٹس کوتین چھ، چھ صفراورچھ تین سے شکست دے کرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Read Comments