دبئی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے قیادت سے استعفاء دے دیا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پلے آف میں ٹیم کی قیادت روی بوپارہ کے سپرد کر دی گئی۔آج نیوز کے مطابق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا بلکہ یہ فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا یہ پہلا سال تھا جس کی وجہ سے کچھ غلطیاں ہوئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی اپنے لئے نہیں بلکہ ٹیم کے لئے کھیلا اور اسی وجہ سے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ بھی کیا ہے
دبئی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے قیادت سے استعفاء دے دیا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پلے آف میں ٹیم کی قیادت روی بوپارہ کے سپرد کر دی گئی۔
آج نیوز کے مطابق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا بلکہ یہ فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا یہ پہلا سال تھا جس کی وجہ سے کچھ غلطیاں ہوئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی اپنے لئے نہیں بلکہ ٹیم کے لئے کھیلا اور اسی وجہ سے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ بھی کیا ہے