Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2015 04:54pm

روشن خیالی اور تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے،نواز شریف

اسلام ا ٓباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے،ہمارے دشمن نفرت اور انتہا پسندی چاہتے ہیں،تحمل، روشن خیالی اور تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد کے ایک سو بائیس اسکولوں اور کالجوں کو اے پی ایس کے شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دی۔

وزیراعظم نوازشریف کا آرمی پبلک اسکول کے شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت دیتے ہوئے کہا کہ شہید بچوں نے روشنی کے بیچ بوئے،ان کی یادیں وطن عزیز کی بقاء کے ساتھ جڑی ہیں۔

عدم برداشت پیدا کرنے والے نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے پڑھیں،انہوں نے کہا کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے،ہمارے دشمن نفرت اور انتہا پسندی چاہتے ہیں، معصوم بچوں نے نفرت اور گمراہی کی طاقت کے خلاف اپنی جانیں قربان کیں۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تحمل، روشن خیالی اور تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد کے 122 اسکولوں اور کالجوں کو اے پی ایس کے شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی،ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد نفرت اور جہالت کے خلاف شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Read Comments