Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 فروری 2016 06:08am

جیت ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے،سرفرازاحمد

دبئی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جیت ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے، جبکہ پشاورزلمی کے قائد آفریدی کا کہنا ہے کہ لو اسکورنگ ہدف کے باوجود شکست پر افسوس ہوا۔

دبئی میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن اورکماراسنگا کارا کی بیٹنگ قابل تعریف رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کم ہدف کے باوجود بولروں نے نپی تلی بولنگ کی۔

پشاور زلمی کے قائد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان سمیت کئی کھلاڑیوں نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی۔ کوئٹہ کی ٹیم نے بہت شاندار فائیٹ بیک کیا۔ دونوں کپتانوں نے پاکستان سپر لیگ میں شائقین کے جوش و خروش کی بھی تعریف کی۔

Read Comments