Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2019 07:56am

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم 15 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

کراچی:ویسٹ انڈیزکی ویمنزکرکٹ ٹیم 15سال بعد پاکستان پہنچ گئی، مہمان ٹیم کراچی میں پاکستان ویمنزٹیم کیخلاف 3ٹی 20میچزکی سیریزکھیلےگی۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب بڑا قدم ہے،ویسٹ انڈین ویمنزکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،مہمان ٹیم کی کپتان ویمنزکرکٹ کی بحالی پرخوش ہیں۔

ویسٹ انڈیزکی ٹیم دبئی سے کراچی پہنچی توائیرپورٹ پرپی سی بی ویمنزونگ کی چیئرپرسن عائشہ اشعر، سیکریٹری اسپورٹس اخترحسین اوردیگرنےاستقبال کیا، مہمان کھلاڑیوں کوپھولوں کےہارپہنائے گئے۔

ویسٹ انڈین ٹیم کوسخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سےہوٹل منتقل کیا گیاکپتان میریسا کہتی ہیں کہ 15سال بعد پاکستان آمد پربہت خوش ہیں۔

مہمان ٹیم آج کراچی میں بھرپورٹریننگ کرےگی،3میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹی 20کل ساؤتھ اینڈ کلب پرکھیلا جائےگا، بقیہ میچزیکم اورتین فروری کوہوں گے۔

Read Comments