Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 فروری 2019 09:13am

خیرپور میں آئل ٹینکر کی مسافر وین کو ٹکر،3 افراد جاں بحق

خیرپور:خیرپور میں مہران ہائی وے پرآئل ٹینکر سامنے سے آنے والی مسافر وین سےٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں 3افراد جاں  بحق اور 5زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو خیرپور میں خوفناک حادثہ پیش آیا،مہران ہائی وے پر دھند کے باعث آئل ٹینکر سامنے سے آنے والی مسافر وین سےٹکرا گیا۔

حادثےکے نتیجے میں وین ڈرائیور سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کی زدمیں آکر 5افراد زخمی بھی ہوئے ،مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو فیض گنج ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین ٹھری میرواہ سے کراچی جا رہی تھی۔

Read Comments