Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 فروری 2019 11:08am

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،مشین ٹول فیکٹری فنڈز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں مشین ٹول فیکٹری کیلئے 833 ملین روپے کے فنڈزکی منظوری دے دی۔

 وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس ہوا ،جس میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے  خصوصی اقتصادی زونزکے قیام میں حائل رکاوٹوں اورصنعتکاروں کے تحفظات پرمشیرتجارت اورسرمایہ کاری بورڈ کی بریفنگ دی گئی ۔

ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کوخصوصی اقتصادی زونزمیں ایک ماہ کے اندراندربجلی اورگیس کے کنکشن اورمسلسل فراہمی کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

اجلاس میں آٹوسیکڑکی 3کمپنیوں، بن قاسم صنعتی پارک اور قومی صنعتی پارک میں 35 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے مسائل کے حل کیلئے بھی غورکیا گیا ۔

 اوورسیز میں پاکستانیوں کیلئے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے سمری پربھی غورکیاگیا۔

ای سی سی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرمنٹ مفادات کی مد میں 83 کروڑ30لاکھ روپے فنڈز کی منظوری دی ۔

Read Comments