ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ویمنز ٹیم کا زبردست کم بیک۔34 رنز سے فتح سمیٹ کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔۔ آخری اور فیصلہ کن معرکہ پیر کو کھیلا جائےگا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا دوسرے معرکے میں پاکستانی خواتین چھاگئیں۔
دبئی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے جم کر بیٹنگ کی۔
دوسوچالیس رنز ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔
سدرہ امین چاررنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکیں۔
ندا ڈار نے اکیاسی رنز کی اننگزکھیلی۔
ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو قومی بولرز حاوی ہوگئیں۔
وقفے وقفے سے وکٹیں اڑاتی رہیں۔
پوری ٹیم آخری اوور میں دوسوچھ رنز پر آؤٹ ہوئی۔
ڈیانا بیگ نے چار اور ثناء میرنے تین شکارکیے۔