Aaj Logo

شائع 21 فروری 2019 02:10pm

چیمپئنز فٹبال لیگ: مانچسٹر سٹی اور اٹلیٹکو میڈریڈ پہلا لیگ جیت گئے

چیمپئنزفٹبال لیگ کے راؤنڈ آف 16میں انگلش کلب مانچسٹرسٹی نے ایف سی شالکے کو دلچسپ مقابلے کےبعد تین دو سےشکست دےدی۔

راؤنڈ آف 16کے پہلے لیگ میں مانچسٹرسٹی نے لیٹ کم بیک کیا۔

ایف سی شالکے نےپہلے ہاف میں دوگول کرکےدوایک کی سبقت حاصل کی۔

سٹی نے آخری پانچ منٹ میں اٹیکنگ کھیل پیش کیا۔85ویں منٹ میں لیروئے سین نے مقابلہ برابرکردیا۔

رحیم اسٹرلنگ نےآخری لمحات میں گیند کوجال میں پہنچا کرسٹی کو فتح سے ہمکنارکیا۔

دوسری جانب اسپینش کلب اٹلیٹکو میڈرڈ نےاٹالین چیمپئن یووینٹس کےخلاف بڑی کامیابی حاصل کی۔

یووینٹس کے کرسٹیانورونالڈو بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

فاتح ٹیم کے گمینیز اورگوڈن نے ایک ایک مرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا۔

Read Comments