Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 فروری 2019 09:59am

شیخوپورہ میں ویلڈنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا،2 افراد جاں بحق

شیخوپورہ :شیخوپورہ میں آئل ٹینکر کے ویلڈنگ کے دوران  سلنڈر پھٹ گیا،حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ کے علاقے دھنت پورہ کے قریب آئل ٹینکرکے ویلڈنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھےجبکہ حادثے کی زدمیں آکر 2افراد زخمی ہوگئے ۔

زور دار دھماکے کے باعث  ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا ،جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناحت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Read Comments