Aaj Logo

شائع 25 فروری 2019 04:46pm

پلواما حملہ: بھارتی وزیراعظم کا جھوٹ سامنے آگیا

پلواما حملے پر بھارتی وزیراعظم کا جھوٹ خود ان کے سامنے آگیا۔

بھارتی سماجی کارکن وامن میشرم نے واقعے کو بھارتی انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کی سازش قرار دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت کو پلواما حملے کا آٹھ روز قبل ہی معلوم تھا لیکن حکومت نے سیاسی مفادات اٹھانے کیلئے حملہ ہونے دیا۔

انہوں نے کہا مودی سرکارنے حب الوطنی پر سیاست کو ترجیح دی تاکہ انتخابی مہم میں انہیں فائدہ مل سکے۔

Read Comments