Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2019 10:56am

بھارت نے ایڈونچر کرنے کی کوشش کی توآگ لگا دیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پر پریشان نہیں ہونا چاہئے پھر دوبارہ پکڑ لیں گےلیکن  اگر بھارت نے پھر سے ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کو آگ لگا دیں گے۔

ہفتے کو وزیرریلوے  شیخ رشید احمد نےبھی بھارت پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کر دانشمندی کا ثبوت دیا،چیف آف آرمی سٹاف نے دوراندیشی کا ثبوت دیا فوج اور حکومت ایک پیج پرہیں۔

 شیخ رشید احمد نے نریندرمودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ وہ بھارت کا وزیر اعظم بننے کے قابل نہیں،انہوں نے شہادت کی خواہش کااظہار کر دیا۔

وزیرریلوے نے لاہور کراچی اور حیدرآباد کے ریلوے اسٹیشنز کی تزین و آرائش کا بھی اعلان کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام نئے ٹریکس اسٹینڈرز گیج پر ہوں گے، پیر کے روز سمجھوتہ ایکسپریس واہگہ کے راستے بھارت جائے گی۔

Read Comments