Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2019 07:21am

کانگریس نےامریکی صدر کے ایمرجنسی کےنفاذکومسترد کردیا

واشنگٹن :کانگریس نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی کےنفاذکومسترد کردیا۔

جمعے کو امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا۔

امریکی سینیٹ میں ایمرجنسی کیخلاف 59 اور حمایت میں 41ووٹ ڈالے گئے،حکمران جماعت ری پبلکن پارٹی کے 12 ارکان نے بھی ایمرجنسی کیخلاف ووٹ دیا۔

امریکی سینیٹر چک شومر نے کہاہے کہ  امریکا میں پہلی بار نیشنل ایمرجنسی کو سرکاری طور پر مسترد کیاگیا ہے۔

دوسری جانب  ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سینیٹ کے پاس کردہ بل کو ویٹو کردیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

Read Comments