Aaj Logo

شائع 01 اپريل 2019 03:24pm

انگلش پریمیئر لیگ: لیور پول ایک بار پھر سرِ فہرست

انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول نے ٹوٹنہیم ہوٹسپرکودلچسپ مقابلے کےبعد دوایک سے شکست دےکرلیگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

اینفیلڈ میں لیورپول  ٹوٹنہیم کےخلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتےہوئے 79 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پربراجمان ہوگئی۔

روبرٹوفرمینو نےپہلےہاف میں گول کرکےلیورپول کوبرتری دلائی۔

سترویں منٹ میں لوکاس مورا نےگیندکوجال میں ڈال کرمقابلہ برابرکردیا۔

کھیل کےآخری منٹ میں محمد صلاح کےہیڈرپرگول کیپرنےگیند روکنے کی کوشش کی لیکن ٹوٹنہیم کےدفاعی کھلاڑی سے ٹکرا کرگیند جال میں چلی گئی۔

دوسری جانب چیلسی نےکارڈف کو زیر کردیا۔

ایک گول کےخسارے کےباوجود شاندارکم بیک کرتے ہوئےچیلسی نےسات منٹ میں دوگول داغ کرشاندارفتح اپنے نام کرلی۔

Read Comments