Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2019 07:17am

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ،15 نکاتی ایجنڈے غور

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری  ہے،15 نکاتی ایجنڈے میں میڈیا کیلئے خصوصی گرانٹ اور یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کیلئے حکومتی گارنٹی پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق، وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں 15نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جارہا ہے ، ایجنڈے میں وزارت اطلاعات کی جانب سے میڈیا کیلئے خصوصی گرانٹ کی سمری اورنیب غیرملکی لاء فرمزاوروکلاء کی ادائیگیوں کی سمری پیش کرے گا۔

پاک آرمی کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیلئے فنڈز اور رواں مالی سال کی دفاعی سروسزکی تکنیکی گرانٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی ریلوے کے ذریعے ترسیل ، پیٹرولیم مصنوعات پران لینڈ فریٹ مارجن اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے حکومتی گارنٹی کی سمری بھی پیش کی جائیں گی۔

ایجنڈے میں محکمہ امیگریشن وپاسپورٹ کیلئے1ارب 33کروڑروپے گرانٹ کی سمری بھی شامل ہے ۔

Read Comments