Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 مئ 2019 11:25am

پاکستانی شیف تھائی لینڈ میں منعقدعالمی مقابلہ جیتنے کیلئے پُرعزم

کراچی انسٹیٹوٹ آف کلنری آرٹس کے شیف کی ٹیم 28 مئی سے 1 جون تک تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی الٹیمیٹ شیف چیلنج میں شرکت کیلئے بنکاک میں موجود ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان اور پیشہ وار شیف مقابلہ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مقابلے کے دوران پاکستانی ٹیم نے ورلڈ ایسوسی ایشن آف شیف سوسائیٹی کے ایشیاء پریزیڈنٹ اور کونٹینیٹل ڈائریکٹر ایشیاء ڈاکٹر رِک اسٹیفن سے ملاقات ہوئی۔

پاکستانی شیف ٹیم ممبران نے گفتگو کرتے ہوئے مقابلہ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے عالمی ایونٹ میں نمائندگی کرنے والی پاکستان کی واحد ٹیم ہے۔

Read Comments