Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 جون 2019 07:22am

اضافی حج کوٹے کیلئے دوسری حج قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد:سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی حجاج کیلئے اضافی حج کوٹے کیلئے دوسری حج قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

سرکاری اسکیم کے تحت اضافی کوٹے کیلئے دوسری حج قرعہ اندازی آج  اسلام آباد میں ہوگی،پہلے مرحلہ میں کامیاب نہ ہونے والے اس قرعہ اندازی کیلئے اہل ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور  کے ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستان کیلئے 16 ہزار اضافی حج کوٹے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے پہلے پاکستان کا کوٹہ 1لاکھ 84ہزار 210تھا جو اس سال بڑھا کر 2لاکھ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی حج آپریٹرکو اضافی کوٹے کا 40فیصد دیا گیا ہے جبکہ باقی کوٹہ سرکاری اسکیم کے تحت تقسیم کیا جائے گا ۔

اس قرعہ اندازی کے تحت عازمین حج جو پہلے مرحلہ میں کامیاب نہیں ہوسکے اس قرعہ اندازی کیلئے اہل ہوں گےاور بینکوں سے اپنی رقم واپس لینے والے عازمین کو بھی ایک اور موقع فراہم ہوسکے گا۔

Read Comments