Aaj Logo

شائع 12 جون 2019 05:19pm

سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے فروری میں بھارت کو بھرپور جواب دینے پرفوجی قیادت کو سراہا۔

فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج مادروطن کے دفاع کےلئے مکمل باصلاحیت اور تیار ہے۔

آرمی چیف نے داخلی امن اور استحکام کے لئے آپریشن ردالفساد کے نتائج کو بھی سراہا ۔

Read Comments