Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جون 2019 07:31am

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کابریک ڈاؤن ، 72 انچ قطرکی لائن پھٹ گئی

کراچی :دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کابریک ڈاؤن ہوا ،بجلی کی بندش سے72انچ قطرکی لائن پھٹ گئی،کراچی شہر کوپانی کی فراہمی بند ہوگئی۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر33 گھنٹے کے دوران بجلی کا دوسرا بریک ڈاؤن ہوا،جس کے باعث شہرقائد کوپانی فراہمی معطل ہوگئی۔

 ترجمان واٹربورڈ کے مطابق بجلی منقطع ہونے کے باعث 72 انچ کی پانی کی لائن بھی پھٹ گئی جبکہ صبح 4بجکر 25 منٹ پربجلی معطل ہونے کے کچھ دیربعد بجلی کی فراہمی کویقینی بنایاگیا جو7 بجکر پانچ منٹ پردوبارہ منقطع ہوگئی۔

واٹربورڈ حکام کے مطابق دھابیجی پرایک وال بھی لیک ہوگیاہے ۔

 ایم ڈی واٹربورڈانجئینر اسد اللہ خان کی ہدایت پرمتبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کردی ہےجبکہ بریک ڈائون اور لیکج کے باعث شہر کو 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن نہیں۔

ساتھ ہی واٹربورڈ حکام کی شہریوں سے اپیل ہے کہ ہانی کے استعمال میں احتیاط اور کفائیت کامظاہراہ کریں۔

Read Comments