Aaj Logo

شائع 23 جون 2019 12:10pm

یہ لارڈز ہے یا لاہور۔۔؟

لارڈز: اس وقت پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان پر عالمی کپ 2019 کا 30 واں اور انتہائی اہم میچ کھیلا جارہا ہے۔

اس میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے 33 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

اس تاریخی میدان میں ہر طرف ہریالی چھائی ہوئی ہے، ڈی جے بھی پاکستان کے ملی نغمے بجا رہا ہے جبکہ پاکستان کی جانب اسکور ہونے والے ایک ایک رن کو بھی کراؤڈ خوب انجوائے کررہا ہے۔

اس ماحول کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی نے بھی ٹویٹ کردیا، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے پاکستانی شائقین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کی گئی کہ یہ لارڈز ہے یا لاہور۔۔؟

میدان میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ کی چند تصاویر ملاحظہ کریں۔

 

Read Comments