Aaj Logo

شائع 26 جون 2019 12:28pm

سرفراز کا شاندار کیچ، سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی

برمنگھم: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 33 ویں اور انتہائی اہم میچ میں پاکستانی گیند بازوں نے اب تک شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوی ٹیم کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

اب تک نیوزی لینڈ کے 4 بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں، ایک وکٹ محمد عامر نے جبکہ 3 وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کی ہیں۔

روس ٹیلر کی وکٹ بھی شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی مگر وکٹوں کے پیچھے کپتان سرفراز احمد کے کیچ نے سب کے دل جیت لئے۔

اس شاندار کیچ پر سرفراز احمد کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جہاں عام کرکٹ شائقین انہیں سراہ رہے ہیں وہیں معروف شخصیات نے بھی ان کے کیچ کی تعریف کی، ذیل میں ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

Read Comments