Aaj Logo

شائع 28 جون 2019 05:50am

پنجاب ،بلوچستان اورسندھ کے علاقوں  میں سورج کا پارہ ہائی

لاہور،کوئٹہ،کراچی :پنجاب ،بلوچستان اورسندھ کے کچھ علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے ، سبی ، سکھر اور لاڑکانہ سمیت کچھ علاقوں میں درجہ حرارت47 ڈگری کراس کرگیا۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں سورج کا پارہ ہائی ہے ، دوپہرکے اوقات میں لوکے تھپڑوں نے معملات زندگی متاثر کررکھے ہیں ، پنجاب ، بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرم ہیں ۔

گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ لاڑکانہ، سکھر اورجیکب آباد میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے ۔

 شہریوں کا ماننا ہے کہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے باران رحمت کی اشد ضرورت ہے ۔

 محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کی نوید سنائی ہے تاہم گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Read Comments