Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2015 07:00am

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے کیمپس میں چاقو سے حملہ،5 طالبعلم زخمی

کیلی فورنیا یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے پانچ طالب علموں کو زخمی کردیا، پولیس کے ساتھ جھڑپ میں حملہ آور بھی مارا گیا،کیلی فورنیا یونیورسٹی کیمپس کے طالب علموں پر چاقو سے لیس شخص نے حملہ کردیا، جس سے پانچ طالب علموں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، طلباء کی جانب سے سماجی ویب سائٹ پر پیغامات بھیجنے کے بعد پولیس پہنچ گئی، پولیس نے دو طالب علموں کو اسپتال پہنچایا، جبکہ تین کا علاج کیمپس کے اندر کیا گیا، پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تمام طلباء بے ہوش تھے،واقع کلاس روم کے سامنے پیش آیا،یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب طالب علم کلاس روم میں جا رہے تھے، کمیپس کے خاتون ترجمان لورینا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ پولیس سے جھڑپ کے دوران حملہ آور مارا گیا،انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ طالب علموں پر حملہ کیوں کیا گیا۔

Read Comments