Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2019 04:51pm

پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ جیت لیا

اسنوکر کے میدان سے ایک اور اچھی خبر، پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ جیت لیا، دوحا میں ہونے والے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو تین ایک سے پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق روایتی حریف بھارت کی ٹیم کو شکست دینے والی پاکستان کی ٹیم میں اسجد اقبال اور محمد بلال شامل تھے، گزشتہ برس پاکستان رنر اپ رہا تھا۔

پاکستان ٹیم گزشتہ برس ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ میں رنر اپ رہا تھا تاہم اس مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

روایتی حریف بھارت کیخلاف پانچ فریم کے مقابلے میں پاکستان نے 1-3 سے فتح سمیٹی، ٹیم میں محمد بلال اور اسجد اقبال شامل تھے۔

Read Comments