Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2019 11:02am

پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے اسٹیڈیم کااستعمال تشویشناک قرار

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے اسٹیڈیم کے استعمال کو تشویشناک قرار دے دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر  شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے اور ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز رویے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے اسٹیڈیم کا استعمال ہونا تشویشناک ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے متوقع دورہ پاکستان کی خبر خوش آئند ہے ،حکومت پاکستان اور عوام اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Read Comments