Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2019 02:21pm

انوشکا شرما کی 'چوکے' سے لاعلمی، ویڈیو وائرل ہوگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سری لنکا اور بھارت کے درمیان عالمی کپ میں کھیلا جانے والا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچیں جہاں میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے کی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں تاہم نامور بھارتی ٹیم کے کپتان کی اہلیہ ہونے کے باوجود کرکٹ سے لاعلمی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میچ کے دوران وہ اسٹیڈیم میں موجود تھیں، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نے چوکا مارا جس پر امپائر نے چوکے کا اشارہ کیا، اسی دوران جب کیمرے کا رخ انوشکا کی طرف گیا تو وہ ابتداء میں چوکے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد انہیں اپنے پڑوس میں بیٹھے شخص سے یہ پوچھتے دیکھا گیا کہ 'یہ چوکے کا سگنل کیا ہوتا ہے؟'

انوشکا شرما کی چوکے سے متعلق لاعلمی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اُن کی اس ویڈیو کے ساتھ مختلف طرح کے مزاحیہ کمنٹس بھی دیکھنے میں آئے تاہم کچھ لوگوں نے شدید تنقید بھی کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے کس طرح انوشکا کا مذاق بنایا، ذیل میں کچھ ٹویٹس ملاحظہ فرمائیں۔

 

 

Read Comments