Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2019 07:37am

ایران کے 5بحری جہازوں کی برطانیہ کا آئل ٹینکر روکنے کی کوشش ناکام

خلیج  فارس میں ایران کے 5بحری جہازوں کی برطانیہ کا آئل ٹینکر روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی،برطانیہ کی جانب سے دھمکی کے بعد ایران پیچھے ہٹ گیا۔

برطانیہ اور ایران کے درمیان آئل ٹینکر معاملے پر کشیدگی برقرار ہے،خلیج فارس میں ایران کے 5بحری جہازوں کا برطانیہ کے آئل ٹینکرپردھاوا لیکن جیسے ہی برطانیہ کی جانب سےجہاز روکے جانے پر خبردار کیا گیا، پاسداران انقلاب کے جہازروں نے راستہ چھوڑ دیا۔

امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق کردی،ٹینکر خلیج فارس سے آبنائے ہورمز جارہا تھا۔

اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کو برطانیہ کا بے وقوفانہ اقدام قرار دیا تھا۔

Read Comments