Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2019 03:25pm

یاسر اور اقرا کا معاملہ، اقرا کی والدہ کا ردعمل آگیا

چند روز قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے اپنی دیرینہ دوست اور اداکارہ اقرا عزیز کو بھری محفل میں شادی کی پیشکش کی جس پر اقرا نے اسے قبول کرتے ہوئے ‘ہاں’ کہہ دی تھی۔

اقرا نے جب یاسر حسین کو شادی کیلئے ‘ہاں’ کہا تو دونوں آپس میں گلے لگے اور پھر یاسر نے اقرا کو چُوما جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز پر ہونے والی تنقید تھمنے کا نام نہیں لے رہی اور اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تاہم اب اس تمام تر معاملے پر اقرا عزیز کی والدہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز کی بہن سدرا عزیز نے گزشتہ دنوں اپنی ایک ٹویٹ میں اُس تمام تر معاملے پر والدہ کا ردعمل بتاتے ہوئے لکھا کہ 'اتنی نفرت لوگوں نے کمنٹس میں ڈالی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے بلکہ غصہ کرتے ہیں'۔ ذیل میں ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

Read Comments