Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 اگست 2019 10:38am

رمضان شوگر مل کیس :شہبازشریف کی حاضری معافی درخواست منظور

لاہور:احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9اگست تک ملتوی کر دی۔

رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے روبرو حمزہ شہباز کو نیب حکام نے پیش کیا جبکہ شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کرپشن کیلئے عوامی عہدہ ہونا ضروری نہیں، جس پرحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر نیب نے کرپشن ثابت کردی تو عدالت اور قوم سے معافی مانگوں گا۔

عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9اگست تک ملتوی کردی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا کر کے حکومت روٹی کس طرح سستی کر سکتی ہے،ساری اپوزیشن بھی گرفتار کر لیں تو یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نیب قیامت تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا،یہ کرپشن ثابت کردیں میں عدالت اور پوری قوم سے معافی مانگوں گا جبکہ سینٹ انتخاب میں اپوزیشن کی جیت ہو گی۔

کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے گرد غیر معمولی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

Read Comments