پتوکی :پتوکی میں ملتان روڈ پر تیزرفتاروین ٹرک سےٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوس ناک واقعہ ملتان روڈ پر تھانہ صدر پتوکی کے قریب پیش آیا جہاں حبیب آباد سےلاہور کو جانے والی تیز رفتاری وین ٹرک سے جاٹکرائی،جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد اسحاق، محمد عامر اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے جو پتوکی کے رہائشی ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کرتینوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال پتوکی منتقل کردیا۔