Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 07:53am

بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے ، مصطفیٰ کمال

کراچی :پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے ، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کروارہا تھا۔

 پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر نیب نے ریفرنس بنایا ہے ، ریفرنس کا عنوان غیر قانونی الاٹمنٹ ہے جبکہ ریفرنس میں اسکا زکر ہی نہیں ہے ، اِیک  نجی زمین کو سرکاری بندہ کیسے الاٹ کرسکتا ہے ، عدالت اور ادارہ کا احترام کرتے ہیں ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی میری شخصیت پر سوال نہیں اٹھا سکتا، میں اس ملک کیلئے ایمانداری کی مثال ہے، اگر میں بے ایمان ہوتا تومیری بھی آمدن سے زائد اثاثے ہوتے۔

 مصطفی کمال  نے کہا کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے ، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا تھا، امریکا افغان مذاکرات میں بھارت کو مکھی کی طرح نکال پھینکا ہے ۔

چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ 13اگست کو افغان طالبان اور امریکامیں معاہدہ ہوجائے گا، افغانستان سے امریکا اپنی فوج کا انخلا ءشروع کردے گا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی صفائی مہم کو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تک شہرمیں صفائی صرف سوشل میڈیا اور ٹاک شوز میں ہوئی ہے، اب گلوکار بتائیں گے کہ شہرمیں صفائی کیسے ہوگی، میئر اگر یہ کام نہ کریں تو اس کے گھر کا گھیراو کریںمیئر کو با اختیار کرنا ہی ان مسائل کا حل ہے ۔

Read Comments