Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2019 10:28am

نیب نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو تحویل میں لے لیا

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تحویل میں لے لیا۔

نیب کی جانب سے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سےتحویل میں لیاگیا،مریم نواز کوٹ لکھپت جیل نوازشریف سےملاقات کیلئےپہنچیں تھیں۔

نیب نےمریم نواز کو آج لاہورآفس میں طلب کیا تھا،مریم نواز کو3بجےنیب آفس لاہورپیش ہونےکی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیب نےچوہدری شوگرملز کیس میں مریم نواز کو طلب کیا تھا۔

Read Comments