Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2019 10:12am

جج شاہ رخ ارجمند کواحتساب عدالت کا عارضی چارج دے دیا گیا

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نمبر2کے جج شاہ رخ ارجمند کواسلام آباد کی احتساب عدالت کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔

 وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ رخ ارجمند اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1اور2 میں فرائض سرانجام دیں گے۔

 احتساب عدالت کے ججزکی تعطیلات سے واپسی تک جج شاہ رخ ارجمند فرائض انجام دیں گے۔

Read Comments