Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2019 10:37am

ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف تینوں درخواستیں مسترد

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کو بڑا ریلیف مل گیا  ،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف تینوں درخواستیں مسترد کر دیں۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف تینوں درخواستیں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔

مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن کالعدم قراردینے اورن لیگ بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف 2درخواستیں مستر کردیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن کیخلاف لیگی رہنماء شجاع الرحمان ملک نے درخواست دائر کی تھی ۔

مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اصغر مری،اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کی تھیں ۔

Read Comments