Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 اگست 2019 07:34am

فریال تالپورکی طبعیت ناساز ،اسپتال میں زیرعلاج

کراچی :نیب کی زیرحراست پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءفریال تالپورکی طبعیت ناساز ہوگئی،شوگرلیول ہائی ہونے پر اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔

 صبح کے وقت نیب کی زیر حراست فریال تالپورکی طبعیت خراب ہوئی،جس پرانہیں اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپورکو شوگرلیول ہائی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

 دوسری جانب فریال تالپورکو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آج احتساب عدالت میں بھی پیش کیا جانا تھا تاہم پیش نہیں کیا جاسکا ۔

ڈیوٹی جج طاہرمحمود نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی تو نیب ٹیم سے ملزمہ فریال تالپور کے حوالے سے استفسارکیا جس پرنیب نے طبعیت ناسازی اورپولی کلینک میں ایڈمٹ ہونے کا بتایا۔

عدالت نے فریال تالپوراورتفتیشی افسرکو آج ہی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

Read Comments