Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2019 07:56am

وزیرریلوےشیخ رشیدکےدعوےدھرے کے دھرے رہ گئے

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ایک سال بعد بھی ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری نہ لائی جا سکی۔

 شیخ رشید کو وزیر بنے ایک سال گزر گیا، مگر ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہو سکا،آج بھی کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی پیسنجر  ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔

ریلوے انتظامیہ نے ذمہ داری بارشوں پر ڈال دی،  ٹرینیں لیٹ ہونے سے ریلوے انتظامیہ کو پریشانی ہو نہ ہو، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن ختم ہوتے ہی ٹرینوں کے شیڈول میں بہتری آجائے گی۔

Read Comments