Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 10:26am

پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےہمہ تیار ہے،نیول چیف

اسلام آباد:نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ  پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا اور  اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ سینٹر پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کو دیگر تربیت کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشتگردی کی جدید اور معیاری تربیت فراہم کرے گا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے آفیسرز اور جوان بھی تربیت حاصل کر سکیں گے۔

اس سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ کے انسدادِ دہشتگردی کے آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

ترجمان کے مطابق اس سے قبل نیول چیف نے پاک بحریہ کی یو اے وی(UAV) لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا،جہاں انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔

دورے کے دوران نیول چیف نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

Read Comments