Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 اگست 2019 07:04am

فرانس کا بھارت پر پاکستان سے مذاکرات کرنے پر زور

پیرس:فرانسیسی صدر میکرون نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں، دو طرفہ مذاکرات ضروری ہیں۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ ملکرمسئلہ کشمیرکاحل نکالے۔

پیرس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں فرانسیسی صدر میکرون نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مل کر تلاش کیا جائے،کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات ہونی چاہیے۔

جس پر بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سےبھی بات کریں گے۔

Read Comments