Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 اگست 2019 09:39am

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین میں عدم تحفظ کا احساس ختم ہوگا،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھنے سے دیگر شہروں میں تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا، یہ اقدام سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔

Read Comments