Aaj Logo

شائع 27 اگست 2019 05:09pm

ایل و سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، دوافراد شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فوج نے نکرن سیکٹر میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

 بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ نوشین شہید ہوگئے۔

 بھارتی فائرنگ و گولہ باری سے 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔

 بھارتی گولہ باری سے 3 گھر بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔

Read Comments