Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2019 07:30am

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،ایک سپاہی شہید

راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس ای پی )کے مطابق، بھارت سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے،بھارتی فوج کی جانب سے حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،بھارتی فوج کی فائرنگ سے سپاہی غلام رسول شہید ہوگیا جس کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

Read Comments