Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 11:10am

پُر تشدد واقعات کی لائیو اسٹریمنگ روکنے کےلئے فیس بک اور لندن پولیس کا اہم اقدام

لندن پولیس اور فیس بک نے رواں برس ہونے والے کرائسٹ چرچ سانحے جیسے واقعات سےبچنے کےلئے دہشتگرد حملوں کی لائیو اسٹریمنگ روکنے کےلئے معلومات کا تبادلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

لندن پولیس نے حملے کی لائیو اسٹریمنگ کی شناخت کےلئے فیس بک کے ساتھ فائر آرم آفیسرز ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس سے کمپنی کو ٹیکنالوجی بنانےمیں مدد ملے گی۔

رواں برس نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے میں 51 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دہشتگرد نے یہ حملہ فیس بک پر لائیو اسٹریم کیا تھا۔ واقعے کے بعد سے سوشل میڈیا کمپنیوں پر اس مسئلے کے حل کےلئے دباؤ بڑھ رہا تھا۔

پولیس کی جانب سے بنائی گئی ٹریننگ کی ویڈیو حکومت کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی تاکہ وہ دیگر کمپنیوں کو فراہم کر کے انٹرنیٹ پر پُرتشدد ویڈیوز کی لائیو اسٹریمنگ روکنے کی ٹیکنالوجی بناسکیں۔

Read Comments