Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2019 07:21am

رِز احمد کا مودی کے اعزاز میں منعقد تقریب میں نہ جانے کا فیصلہ

مشہور پاکستانی نژاد برطانوی  اداکار رِز احمد اور اداکارہ  اور ریڈیو شخصیت جمیلا جمیل نے بِل اینڈ میلِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق تقریب میں بھارتی وزیر اعظم مودی کو گلوبل گول کیپر ایوارڈ دیا جائے گا۔

فاؤنڈیشن نے ہف پوسٹ کو بتایا کہ  جمیلا  جمیل اور رِز احمد گول کیپر میں شرکت نہیں کررہے۔

تاہم دونوں شوبز شخصیات  نے تقریب میں شرکت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ مودی کے مقبوضہ کشمیرمیں کیے جانے والے ظلم و ستم کے ردِ عمل کے طور پر لیا گیا ہے۔

معاملے کی خبر دینےوالے صحافی آزاد عیسیٰ  نے ٹویٹ کیا کہ جنوبی  ایشیائی اکیڈمکس اور ایکٹوسٹس  گیٹس فاؤنڈیشن کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں  کہ مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مودی کی جانب سے کیے جانے والے ظالمانہ اقدام کے پیش نظر مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لیں۔

دوسری جانب یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن بھی تقریب میں  شرکت نہ کریں۔

Read Comments