Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2019 11:48am

گیپکو اسکینڈل:راجا پرویز اشرف کو جواب جمع کرانے کےلئے مہلت مل گئی

گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے جواب جمع کروانے کےلئے مہلت کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت  پہنچے۔

سماعت کے آغاز پر راجا پرویز اشرف کے وکیل نے انہیں دیئے گئے سوالات کے جوابات جمع کروانے کےلئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے راجا پرویز اشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

نیب نے  گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں راجا پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کر رکھا ہے۔

Read Comments