Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 05:45pm

وزیراعظم نے قصور میں 3 بچوں کے اغوا اور ہلاکت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:قصور واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے مقامی ڈی پی او کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے پر مقامی ڈی پی او کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  واقعے پر سب کا احتساب ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  عوامی فلاح کیلئے کام نہ کرنے والوں کو عہدے سے ہٹادیا جائے گا، ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو ہٹا کر چارج شیٹ کردیا گیا ، ایس پی انویسٹی گیشن کیخلاف مزید کارروائی جاری ہے ۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ  مقامی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا گیا  ہے ، قصور مقامی پولیس کی مزید تطہیر بھی ہوگی ، ایڈیشنل آئی جی معاملے کی تحقیقات کریں گے ، جو بھی عوامی مفاد میں  کام  نہیں کرے گا اسے جانا ہوگا ۔

Read Comments